تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پی ٹی آئی کا عمران خان کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا اعلان

لاہور: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے پر درعمل آگیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ فیصلے کی توہین ہے، کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی ، رولز کےخلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیاگیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘ الیکشن کمیشن نےعمران خان،میرےاورفوادچوہدری کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، الیکشن کرانے کا کام کرنے کے بجائےان کاموں میں لگےہوئےہیں، اسلام آباد الیکشن نہ کروا کر خود یہ توہینِ عدالت کے مرتکب ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر دن اپنے بونےہونےکاثبوت دیتاہے، قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ عدالتی فیصلے کی توہین ہے۔

مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ بادی النظرمیں توہین عدالت اب موجودہ حکمرانوں کی عادت بنتی جارہی ہے، اس فیصلے کے خلاف ہم عدالت میں توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریں گے۔

Comments

- Advertisement -