site
stats
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا وزیراعظم کیخلاف ایک اور ریفرنس تیار

اسلام آباد : تحریک انصاف نے سڑکوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں بھی وزیراعظم کے خلاف ریفرنس لانے کی تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ ن لیگ پہلے ہی عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس اسیپکر قومی اسمبلی میں جمع کرا چکی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکرایازصادق کوجمع کرانےکیلئےریفرنس تیارکرلیا، شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں دو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ریفرنس پی ٹی آئی کی پارلیمانی ٹیم نے منظور کرلیا، وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق شواہد اور ثبوت کو ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے مسودہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی روشنی میں تیار کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ریفرنس جمع کرانے کیلئے ایازصادق سے ملاقات کا وقت بھی طے کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں کیا گیا تھا، اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں میری اور وزیر اعظم نواز شریف کے نااہلی ریفرنسسز کی سماعت ایک ساتھ ہو۔


 مزید پڑھیں : حکمراں جماعت نے عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا


عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو وزیراعظم ہی مضبوط کرتے ہیں مگر وہ خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر غلط بیانی کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے استفسار کیا کہ اگر وزیراعظم ہی پارلیمنٹ کوجواب دہ نہیں تو ایوان اور جمہوریت کیسے مضبوط ہوگی۔


 مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر


یاد رہے کہ اس سے قبل پانامہ تحقیقات پر تحریک انصاف وزیراعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کا دروازہ پہلے ہی کھٹکھٹا چکی ہے جبکہ تحریک انصاف وزیر اعظم کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس بھی دائر کرچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top