شہباز شریف کا مودی کو خط مسترد، ‘امپورٹڈُ حکومت کو کشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے’

اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا نریندر مودی کو خط مسترد کرتے ہوئے کہا امپورٹڈُ حکومت کو کشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر وزیراعظم شہباز شریف کے مودی کو خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرائم منسٹر کا مودی کو کشمیر پر کمزورمؤقف پر مبنی خط مسترد کرتے ہیں ،امپورٹڈ حکومت کو کشمیرپر سودا بازی نہیں کرنے دیں گے، کشمیر کی حیثیت بحالی تک مذاکرات کشمیریوں سے غداری ہوگی، پوری قوم کشمیر پر یکسو ہے۔.
کرائم منسٹر کا نریندر مودی کو کشمیر پر کمزور مؤقف پر مبنی خط مسترد کرتے ہیں امپورٹڈُحکومت کو کشمیر پر سودا بازی نہیں کرنے دیں گے، جب تک مودی کشمیر کی حیثیت بحال نہیں کرتا مذاکرات کی گفتگو بھی کشمیریوں سے غداری ہو گی پوری قوم کشمیر پر یکسؤ ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2022
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو جوابی خط لکھا تھا، جس میں کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے اور انڈیا کے ساتھ پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔
چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔