site
stats
پاکستان

نواز شریف کے سوال “مجھے کیوں نکالا”کے جواب میں پی ٹی آئی کامنفردانداز

اسلام آباد: نواز شریف کےسوال “مجھے کیوں نکالا”کے جواب میں پی ٹی آئی نے جواب میں گانا تیار کرلیا ، جو آج لاہور جلسے میں ریلیزکیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لاہور جلسہ میں عمران خان کیلئے سرپرائز کی تیاری کرلی ہے ، نواز شریف کے سوال “مجھے کیوں نکالا”کے جواب میں پی ٹی آئی نے منفرد انداز اپنایا۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی ٹیم اور ڈی جے ولی سن نے جوابی گانا تیار کرلیا ہے، گانا آج لاہور جلسے میں ریلیز کیا جائے گا، گانے میں نوازشریف کا ریلی کے دوران مشہور جملہ نمایاں ہیں۔

گانے میں عمران خان کے پنجابی ڈائیلاگ بھی گانے کا حصہ ہیں، اس میں پاناماکیس اورنواز شریف کی نا اہلی کا پس منظر دکھایا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : پی ٹی آئی آج لاہور میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی


گانے کی تیاری میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار پیش پیش رہے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ امید ہے نوازشریف کو ان کے سوالات کے جواب مل جائیں گے، گانانااہل وزیراعظم کے عوام کے سامنے رونارونے کا عکاس ہے، گانا نوازشریف اور عمران خان دونوں کے لئے سرپرائز ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top