بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی نے جلسوں کا حتمی شیڈول جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کا حتمی شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق بدھ سے اتوار پانچ بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے۔

حتمی شیڈول کے مطابق پہلا جلسہ بدھ کے روز مریدکے میں ہوگا، دوسرا جلسہ جمعرات کو گکھڑ منڈی، تیسرا لالا موسیٰ، چوتھا گوجر خان اور پانچواں جلسہ اٹک میں ہوگا، جلسوں کی قیادت سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود کریں گے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کی حمایت میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی تھیں۔ لاہور میں ریلی کی قیادت کرتے ہوئے عمران خان نے اپنے خطاب میں الیکشن نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا، مقررہ تاریخ پر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے، مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے، ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پروا نہیں، قوم کا نقصان ہو رہا ہے ان (پی ڈی ایم حکومت) کو پروا نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں