The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو کے الزامات پر تحریک انصاف کا ردعمل

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی پریس کانفرنس پر صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل سےزیادہ بلاول اوران کی حکومت سندھ کیلئےخطرناک ہے۔

خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری وفاق پرتنقیدکی بجائےسندھ کےلوگوں کوجواب دیں، سندھ حکومت ٹڈی دل کےحوالےسےاپنی تیاری پربھی عوام کوبتائیں اگر ہر چیز وفاق نےکرنی ہے تو18ویں ترمیم کاراگ بندہوناچاہیے۔

صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کی حکومت سندھ میں کوروناپرسیاست اور کاروبار کر رہی ہے، سندھ میں ہیلتھ ورکرز تنخواہوں کیلئےدربدرہیں اگروفاق مددنہیں کرتاتوسندھ حکومت بیانات سےآگےنہیں بڑھتے، دیگرصوبوں کے حقوق کے بجائےفرزندزرداری سندھ کوحقوق دے۔

خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم سندھ کےلوگوں کوپیپلزپارٹی سےآزادی دلائیں گے، سندھ کےلوگ تیاری کریں ،کپتان اورنائب کپتان سندھ آرہےہیں، سندھ میں بھرپوراندازمیں اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنےجارہےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں