The news is by your side.

Advertisement

شریف خاندان کے تاخیری حربے کچھ کام نہیں آئیں گے، تحریک انصاف

اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حسین نواز کی جانب سے جے آئی ٹی کے دو ارکان پراعتراض تاخیری حربے اور تحقیقات سے بچنے کی ناکام کوشش ہے۔

وہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے 2 ارکان پرانتہائی حیران کن اعتراضات کیے گئے ہیں کیوں کہ یہ دونوں جے آئی ٹی ممبران وائٹ کالر انوسٹی گیشن کے ماہر ہیں اور کافی چیزیں نکال سکتے ہیں اس لیے اعتراض کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا اعتراض جے آئی ٹی ممبران کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے کیوں کہ انہیں اندازہ ہو چکاہے کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں اس لیے تاخیری حربے اپنا کر وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے اہل خانہ کی خواہش ہے کہ پرچے سے پہلے ہی ان کوسوالات بتادیئے جائیں اوریہ اپنے وکیل کو استعمال کرتے ہوئے تحقیقات سے بچے نکلیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ طاقت ور ترین لوگوں کی تلاشی لی جا رہی ہے جس کے تحریک انصاف نے قربانیاں دیں اور شبانہ روز جدو جہد کی تھی اور آج اس کے ثمرات واضح نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ارکان پر اعتراضات بلا جواز تھا جس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے آج دے دیا ہے جس پر سپریم کورٹ کے شکر گذار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں