پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

سلمان اکرم راجا کو ابھی تک سیاست نہیں آئی، جنید اکبر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (10 اگست 2026): پاکستان تحریک انصاف کے پی کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو ابھی تک سیاست نہیں آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا اور کے پی کے صدر جنید اکبر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔ سلمان اکرم راجا کی تنقید کے بعد جنید اکبر نے انہیں سیاست کا نا تجربہ کار کھلاڑی قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی کے پی کے صدر جنید اکبر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجا کو ابھی تک سیاست کرنی نہیں آئی۔ وہ رات 12 بجے میسج کرتے ہیں کہ صبح پہنچیں، ہمیں خواب آئے گا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت خراب ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ رات 12 بجے جب سب سو چکے ہوں تو، حکم جاری کر دیا جائے کہ صبح سب ہائیکورٹ پہنچیں؟ پارلیمنٹیرینز کو اس طرح نہیں بلایا جا سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ جو پارلیمنٹ سے باہر ہیں، ان کا سارا مسئلہ پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ہے۔ پارلیمنٹیرینز کا کوئی قصور نہیں، یہ بلانے والوں کا قصور ہے۔ ہم اپنے حلقوں میں ہوتے ہیں اور آنے میں وقت لگتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کی کال ناکام! سلمان اکرم راجہ اپنے ہی اراکین اسمبلی پر پھٹ پڑے

جنید اکبر نے کہا کہ سلمان اکرم نے اگر بلانا ہے تو صبح بلائیں پھر ہم نہ آئیں تو شکوہ کریں۔ انہوں نے سلمان اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ہی نہیں کہ پارٹی کیسے چلائی جاتی ہے، خدا کے لیے سیاست سیکھ لو۔

بانی پی ٹی آئی کی حالت خراب، صحت بہتر نہیں ہے، سہیل آفریدی

اہم ترین

مزید خبریں