تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پی ٹی آئی سینیٹر کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق شہباز حکومت پر بڑا الزام

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت مقبوضہ کمشیر کا 5 بلین ڈالر میں سودا کرنے جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تہلکہ خیز ٹوئٹ کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر کشمیر کا سودا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اعجاز چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی تھنک ٹینک آئی ڈی ایس اے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مقبوضہ کشمیر کا سودا 5 بلین ڈالر میں کرنے جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ اس سودے میں سلامتی کونسل کی مستقل ممبر شپ کے حصول میں تعاون بھی کرنا ہوگا۔

اعجاز چوہدری نے اپنے ٹوئٹ اور بیان میں حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے غداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے عمل سے باز رہے، قوم چور حکمرانوں کو کشمیری عوام کے خون کا سودا کرنے نہیں دینگے۔

 

Comments

- Advertisement -