تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آرہی ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس آ رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس آرہی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے اپنے اس دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے ٹوئٹ میں آگے لکھا ہے کہ انشا اللہ دو تہائی اکثریت سے زیادہ نشستیں لے کر تحریک انصاف واپس قومی اسمبلی میں آئے گی۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے فوری نئے اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے قومی اسمبلی میں واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آرہی ہے؟ اسد عمر نے بتادیا

اسد عمر نے مزید کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ نئےانتخابات کا اعلان کیا جائے، صرف ہم ہی نہیں بلکہ مریم نواز سمیت ن لیگ کی قیادت بھی الیکشن کی بات کرتی رہی ہے۔

Comments