بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سینئر وزیرعبدالعلیم خان کا ڈپٹی کمشنرآفس میں کنٹرول روم کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم کا دورہ کیا اور عاشورہ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر وزیرعبدالعلیم خان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم کا دورہ کیا اورعاشورہ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیکیورٹی اور دیگر سہولتوں کوہر صورت یقینی بنایا جائے، عاشورہ پر فرائض پوری تندہی سے ادا کریں۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم صورت حال کی مانیٹرنگ یقینی بنائے اور جلوسوں کے روٹ پر صفائی اوردیگر انتظامات کو مکمل رکھا جائے۔

نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شہرشہر شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد

واضح رہے کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہرعلم و شبیہ ذوالجناح کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔

کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

لاہورمیں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس اورمجالس کا سلسلہ جاری ہے، آج کے دن کی مناسبت سے لاہور میں 9 محرم کا جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا ، جلوس نیلی بار، بابا گراؤنڈ، سیکرٹریٹ سے ہوکر خیمہ سادات پہنچے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں