The news is by your side.

Advertisement

’حکومت کرنا شوباز کے بس کی بات نہیں‘

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت کرنا شوباز اور ان کے حواریوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شفقت محمود نے پارٹی آفس میں مختلف اضلاع سے آئے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جلسوں سے امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں عمران خان نے پوری قوم کو جگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیےعوام عمران خان کی کال کی منتظر ہیں اور ملک بھر سے جوق در جوق قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کوسازش کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے حکومت کرنا شوباز شریف اور حواریوں کے بس کی بات نہیں ملک کےموجودہ مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ عمران خان دوبارہ 2 تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں