تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘ 12 فیصد مہنگائی پر مارچ کرنیوالوں نے اسے 32 فیصد پر پہنچا دیا ‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی پر موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی ملک کی بلند ترین سطح 30.01 فیصد تک جا پہنچی ہے، 12 فیصد مہنگائی پرلانگ مارچ کرنے والوں نے صرف 3 ماہ میں اسے بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مہنگائی اگلے ماہ مزید بڑھے گی جب کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ اپنے 1100 ارب کے کیس ٹھکانے لگا چکا ہے۔

 

واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 32.01 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.63 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 28 اشیا مہنگی، 6 سستی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

Comments

- Advertisement -