تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’سیف اللہ نیازی کی گرفتاری، رانا ثنا بتائیں جھوٹ کون بول رہا ہے؟‘

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے کہا ہم نے کسی کو حراست میں نہیں لیا ہے اب وہ یہ بتادیں کہ گرفتاری پر آپ یا پھر ایف آئی اے جھوٹ بول رہی ہے۔

وزیرداخلہ نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ سینئر پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو بھی لاہور سے حراست میں لیا گیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی آڈیو ملانے کی حرکت حکومت نے کی ہے آڈیو سن کر لگ رہا ہے تین حصوں کو جوڑا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کے ارکان اسمبلی 84 اور وزرا 76 ہیں اور جن ارکان اسمبلی کو وزارتیں نہیں ملیں ان کو بھی دے دیں۔

Comments

- Advertisement -