تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’کوئی مائی کا لعل صوبے میں گورنر راج نہیں لگا سکتا‘

پشاور: سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کوئی مائی کا لعل صوبے میں گورنر راج نہیں لگا سکتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اگر اہمت ہے تو نئے انتخابات کروائیں، لیڈر باتوں سے نہیں بنتے عوام بناتے ہیں، لیڈر گولیاں کھا کر بھی عوام میں رہتا ہے کسی کی طرح بھاگتا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر اپوزیشن کیوں خاموش ہے یہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کا دعویٰ کرکے آئی آج دیکھ لیں کیا حال ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  شہباز شریف لندن سے بدنامی کا داغ لے کر آئے ہیں انہوں نے اپنے 11 ارب روپے معاف کرائے اب نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی چور کا طعنہ ملے گا۔

مزید پڑھیں: "کپتان تنہا نہیں، اب ہر گھر میں ‘عمران ‘ پیدا ہوگیا”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چوری نہیں کی ملازمین بھرتی کیے ہیں جن کی تنخواہیں چالیس ارب روپے ہیں۔

اس سے قبل سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان آج زخمی ہے، کیا آپ پنڈی پہنچ کرعمران خان کے زخموں پرمرہم رکھنےکو تیارہو،آج رات کا وقفہ ہےسوچ لو منڈی بہاؤالدین نےفیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نےفیصلہ کیامیراقافلہ چلتاجائےگا،عمران خان نےلاہورسے وزیرآباد تک جی ٹی روڈپرایک منظردیکھا،وہ منظر دیکھ کر عمران خان نےکہا کہ جی ٹی روڈپرمیراپیغام اوربیانیہ پہنچ گیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -