بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

’پی پی اور ن لیگ کی لڑائی کا انجام جلد حکومت کا خاتمہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی چپقلش اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما نے ردعمل دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو وفاقی حکومت کے جلد خاتمے سے تعبیر کیا ہے۔

شوکت یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر کام نہ کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں اپنے اپنے مفادات کیلیے لڑ رہی ہیں اور اس لڑائی کا انجام جلد حکومت کے خاتمے پر ہونیوالا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی مخالفت میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیانات میں سچ کو آشکار کر رہی ہیں۔ دونوں جماعتوں نے ہی ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور اس کا ان کو حساب بھی دینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بہت جلد بننے والا ہے۔ عید کے بعد گرینڈ اپوزیشن الائنس کی حکومت مخالف تحریک کا آغاز ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں