تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امپورٹڈ حکومت کے وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کے کتنے اثاثے ہیں؟ علی زیدی کا سوال

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سوال کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے وزرا اور مشیران ومعاونین خصوصی کے کتنے اثاثے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ایک بیان اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اراکین کابینہ کے اثاثوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔
علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیا میں کچھ لوگ عمران خان کی کابینہ پر اثاثے ظاہر کرنے پر زور دیتے رہے، ہماری پوری کابینہ نے اپنے اثاثے آن لائن ظاہر کیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ کیا یہ لوگ کرائم منسٹرشہباز شریف کی کابینہ کیلیے وہی ہارڈ اسٹک استعمال کریں گے، کیا ان بدمعاشوں کے لیے شفافیت کے کسی اور پیمانے کا معاہدہ ہوا ہے۔

 

سابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں اسی حوالے سے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کے کتنے اثاثےہیں؟ کتنے مشیران ومعاونین خصوصی کے پاس دہری شہریت ہے؟ کیا ان چور اور لٹیروں کے لیے شفافیت کو جانچنے کے پیمانے الگ ہیں؟

Comments

- Advertisement -