تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

چکوال : تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ،جہازچوک پر چئیرمین عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی قوت دکھائے گی، کپتان ریلی کی صورت میں اسلام آبادسے پہنچیں گے اور جہاز چوک پر کھلاڑیوں کا لہوگرمائیں گے۔
عمران خان کی چکوال آمد کے موقع پر شیخ رشید سمیت دیگر قائدین کی آمد متوقع ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے شہر چکوال کو تحریک انصاف کے جھنڈوں اور بینرز سے سجا دیا ہے۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج چکوال سے رکنیت سازی فارم پر کے رکنیت سازی مہم کا بھی افتتاح کریں گے، چکوال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماء یاسر سرفراز راجہ نے کمپیوٹر سافٹ وئر ایجاد کیا ہے، جو ملک بھر میں ہونے والی رکنیت سازی کا ڈیٹا محفوظ رکھے گا۔
عمران خان موٹر وے کے راستہ سے بلکسر انٹرچینج پر پہنچیں گے، جہاں سے ریلی کی قیادت کر کے چکوال شہر پہنچ کر الائیڈ پارک کے نزدیک رکنیت سازی مہم کا افتتاح کریں گے۔