منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شریف برادران کی مودی کو مبارکباد پر تحریک انصاف نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شریف برادران کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیلئے تہنیتی پیغامات پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بھارت کیساتھ پاکستان کی اصولی پالیسی میں شریفوں کی تجارتی دلچسپی ہے خاندانی مفادات کی بھینٹ چڑھانےکی کوئی کوشش قوم قبول نہیں کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ مودی کیلئے گرمجوشی کو ریاستی مفادات کیلئے زہر بنانے کی اجازت نہیں دیں گے غیرمنتخب نے بطور وزیراعظم شخصی یا سامراجی مفادات کی آبیاری کی ہے مودی کی حلف برداری میں شرکت کیلئے اس شخص نےحریت قیادت کو نظرانداز کیا تھا اس مرتبہ مودی نے اس شخص کو یا اس کے وزیراعظم بھائی کو مدعو ہی نہیں کیا۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا کہ دونوں کشمیریوں پر غیرآئینی قبضے کو نظرانداز کر کے مبارکباد کیلئے مرے جا رہے تھے تعصبی کو مبارکباد کیلئے ہلکان ہوتے تھے وہ کابینہ میں ایک مسلم کو گوارا کرنے کو تیار نہیں، مودی کی یکطرفہ چاپلوسی میں دونوں بھائیوں نےکشمیریوں کو نظرانداز کر دیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ مستقل کشیدگی کےحق میں نہیں، ہندوتوا سرکار کے فسطائی ایجنڈے اور کشمیر میں جنگی جرائم سے صرفِ نظر ممکن نہیں، بانی پی ٹی آئی قومی مفادات کے امین اور اقوام عالم سےمتعلق  قومی امنگوں کےپاسبان ہیں، کشمیر اور فلسطین کو کسی ایڈونچر کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی گئی تومزاحمت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں