site
stats
پاکستان

وزیراعظم کی سرکاری خرچ پر اشتہاری مہم، پی ٹی آئی عدالت میں

لاہور : تحریک انصاف سرکاری اخراجات پر وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی جانب سے اشتہاری مہم چلانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی اشتہاری مہم پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے پیر کے روز فواد چوہدری پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارتِ اطلاعات وزیراعظم نواز شریف کی اشتہاری مہم چلارہی ہے اس لیے عوام کے پیسے پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔


لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف درخواست دائر


فواد چوہدری کے مطابق پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی جانے والی پٹیشن میں سیکریٹری اطلاعات اور پریس انفارمیشن آفیسرکو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں عدالت سے وزیراعظم کی اشتہاری مہم روکنے کی استدعا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ وزیراعظم کو بندہ نواز کہناعدالت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اگر اشتہاری مہم چلانا اتنا ہی ضروری ہے تومریم نواز کو چاہیے کہ اپنی ذاتی جیب سے بندہ نواز مہم کی رقم ادا کریں نہ کہ عوام کے ٹیکس کو اس مد میں استعمال کیا جائے۔


پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی تقریر کو اشتہاری مہم قرار دے دیا


واضح رہے ایک سال قبل بھی بیرون ملک علاج کروانے اور اشتہاری مہم چلانے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی تھی اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اعتراضات بھی اٹھائے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top