The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیخلاف 2ریفرنسز دائر کردیے

لاہور : پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیخلاف دو ریفرنسز پنجاب اسمبلی میں دائر کردیے، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ شریف برادران کےخلاف اب تحریک چلائی جائے گی۔

پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس دو ریفرنسز جمع کرادئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ شوگرملز کی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر منتقلی پر ایک ریفرنس جبکہ دوسرا چونتیس ملین ڈالر کے اثاثہ جات پر تھا۔

پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چودھری نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے روایتی ملازمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے خود ریفرنس وصول نہیں کیا، شہباز شریف نے آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں، دونوں بھائیوں کیخلاف وفاق اور صوبے میں اب تحریک چلائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں