site
stats
پاکستان

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم: قومی اسمبلی میں‌ پی ٹی آئی کی تحریک التواء جمع

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار میں جاری کرب ناک مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں پر برمی حکومت اور شدت پسند بدھسٹ کی جانب سے جاری ظلم اور تشدد نے سنگین صورت حال اختیار کرلی جس کے باعث 80 ہزار سے زائد روہنگیائی افراد نے صرف بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے جب کہ یہ تعداد تیزی سے بڑھتی چلی جارہی ہے۔


یہ پڑھیں: برما: 7 دن میں 400 روہنگیا مسلمان قتل، 40 ہزار گھروں کو چھوڑ گئے


حال ہی میں روہنگیا مسلمانوں کی ایک بستی کو آگ لگا دی گئی جس میں 400 افراد زندہ جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ پناہ کی تلاش میں دربدر بھاگتے مسلمانوں کو پکڑ پکڑ کر بے دردی سے قتل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث ہزاروں افراد کشتیوں پر سوار سطح دریا پر ہی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں جہاں ان کا کوئی پرسان‌ حال نہیں ہے۔

روہنگیا میں مسلمانوں کی آہ و بکا کی صدائیں ارکان پارلیمنٹ تک بھی پہنچی اور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں تحریک التواء جمع کرائی گئی ہے جس میں اس معاملے پر فوری بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریک التواء کے لیے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں لاکھوں مسلمانوں دربدر ہیں اور ان کے گھرنذرآتش کیے جا رہے ہیں اس لیے معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ایوان میں جامع بحث کرائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top