بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ کے لیے 2 نام تجویز کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو 2 نام دے دیے جن میں سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان اور امیرہانی مسلم شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کی جس میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی تعیناتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے اپوزیشن لیڈر کو سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان اور امیرہانی مسلم کے نام تجویز کیے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ ہماری جانب سے دیے جانے والے ناموں پر اپوزیشن کے تمام لوگ متفق ہیں کیونکہ شفاف الیکشن کے لیے نیوٹرل لوگوں کی بطور وزیراعلیٰ تعیناتی بہت ضروری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف نے ایسے دو لوگوں کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش مند ہے جو کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، امید ہے اپوزیشن اور حکومت ہمارے غیر متنازع ناموں پر متفق ہوجائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھاکہ شفاف انتخابات ہی ملک اور عوام کی ترقی کے ضامن ہیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی تعیناتی کے لیے ابھی کسی شخص کا حتمی انتخاب نہیں کیا گیا جبکہ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اپوزیشن کے اتفاق کے بعد ہی کسی کا نام فائنل کیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں