تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ٹی آئی نے فل کورٹ بنانے کی حمایت کر دی

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر رولنگ سے متعلق حکومتی درخواستوں پر فل کورٹ بنانے کی حمایت کر دی۔

اسدعمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوفل کورٹ پرکوئی اعتراض نہیں ہماری جانب سےفل کورٹ کی حمایت کی گئی ہے فل کورٹ کےخلاف کوئی گفتگو یا بیان نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ بنچ بنا ہوا ہے اگر فیصلہ آتا ہے تو اس کیخلاف اپیل میں چلےجائیں حکومت فل کورٹ میں جاناچاہتی ہے تو جائےہمیں اعتراض نہیں۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی. چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری رولنگ کیس کی سماعت کی، جس کے دوران حکومتی اتحاد نے عدالت سے معاملے پر فل کورٹ بنانے کی درخواست کی، عدالت نے حکومتی درخواست پر دلائل کے بعد محفوط فیصلہ سنادیا ہے۔

عدالت نے حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بینچ ہی کیس کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کو میرٹ پر سنیں گے، عدالت 24 گھنٹے بیٹھنے کو بھی تیار ہے، فل کورٹ کے حوالے سے نکات سامنے آئے تو مزید دیکھیں گے، ابھی ابہام موجود ہیں بعد میں اس پر فیصلہ کرینگے، عدالت اس معاملے کو میرٹ پر مزید سننا چاہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -