جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا تو اڈیالہ جیل تک لانگ مارچ ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ستمبر تک اگر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا تو اڈیالہ جیل تک لانگ مارچ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ آج بانی ٹی آئی کے ہزاروں چاہنے والے صوابی میں موجود ہیں، میں آج سے منظرعام پر آنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شروع ہونے والے پرامن احتجاج کو لیڈ کروں گا اگر گرفتار ہوجاؤں اور تشدد کرکے کوئی بیان دلوایا جائے تو اس پر یقین نہ کرنا۔

- Advertisement -

حماد اظہر نے کہا کہ مجھ پر 53 ایف آئی آرز ہیں، ایک سال سے گھر والوں سے نہیں ملا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈمی حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی بڑھادی، انہیں ہم پر مسلط کردیا گیا ہے، یہ ڈمی حکمران اپنے حلقوں میں تیسرے، چوتھے نمبر پر تھے

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی سیٹ جعلی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ وہ پارٹی ہے جو عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈال رہی ہے، ہمیں ان کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا، مراد سعید بھی روپوش ہیں، ہم آپ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

عمر ایوب نے کارکنان سے کہا کہ جب بانی کی کال آئے گی آپ نے اس پر لبیک کہنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں