تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پی ٹی آئی کا شہباز شریف کی نامزدگی چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے میاں شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو وزرات عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جب کہ شہباز شریف کی نامزدگی کو چیلنج کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراضات نہیں مانے جاتے تو پھر ہم استعفے دے دیں گے۔ ادھر شیخ رشید نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ہم چو ر ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی سی ای سی کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ احتجاج کیا جائے، ہر ضلع میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کریں۔

انھوں نے کہا ہم نے اجلاس میں عمران خان کو کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں، آج رات کو پارلیمانی کمیٹی میں استفعوں سے متعلق فیصلہ ہوگا، ہم پارلیمانی کمیٹی میں مزید استعفے جمع کر کے آگے بڑھیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا ہم ملک میں چند ہفتوں یا چند ماہ میں الیکشن کی طرف بڑھیں گے، قوم کو جامع پلان دیں گے، جو صورت حال ہے اس کو عوام نے دل سے نا پسند کیا، تمام لوگوں سے اپیل ہے باہر نکلیں۔

Comments

- Advertisement -