ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

بلوچستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال : پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، جس میں قتل و غارت گری اور اغوا برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی گئی۔

کانفرنس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی رہنما اور جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں بلوچستان میں مسلح جتھوں کی سرگرمیوں، امن و امان کی بگڑتی صورتحال، قتل و غارت گری اور اغوا برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

شرکاء صوبے میں امن کے قیام اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی غور کریں گے۔

اجلاس میں سیاسی کارکنوں کو دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا جائے گا، جبکہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی بھی زیر بحث آئے گی۔

آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے میں متنازع مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر مشاورت بھی شامل ہے، جبکہ اس قانون کے تحت مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹس کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں