site
stats
پاکستان

پی ٹی آئی آج ڈی جی خان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

ڈیرہ غازی خان : پاکستان تحریک انصاف آج پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی ہے،آج پی ٹی آئی صوبہ پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں میدان سجائےگی۔

ڈی جی خان کے ماڈل ٹاؤن اسپورٹس گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،جلسہ گاہ میں ایک سو بیس فٹ لمبااسٹیج بنایاگیاہے۔

پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے،اور حکومت پر پاناما سےمتعلق دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاناما کیس، پی ٹی آئی کا ملک گیر جلسے کرنے کا فیصلہ

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف نےپاناما کیس کے معاملے پر ملک گیر جلسوں کا فیصلہ کیاتھا،پی ٹی آئی سندھ، پنجاب اور کے پی کے میں جلسے منعقد کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top