The news is by your side.

پاکستان تحریک انصاف آج گجرات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف آج گجرات میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی، جہاں عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج گجرات میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی، ظہورالہی اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج شام پانچ بجے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ظہور الہی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گجرات کل بھی عمران خان تھا آج بھی عمران خان کا ہے،آج کا جلسہ گجرات کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مائنس کرنےوالےخودمائنس ہوچکےہیں، عمران خان کے بغیر پاکستانی کی سیاست نامکمل ہے۔

چوہدری مونس الٰہی نے بھی کہا کہ عمران خان کےساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے، گجرات کےلوگ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں