بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا یومِ تاسیس پرڈی چوک میں جلسہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چوبیس اپریل کواسلام آباد کے ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کردیا، وفاقی حکومت نے ڈٰی چوک میں عوامی اجتماع پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

تفصٰلات کے مطابق تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے 20ویں یومِ تاسیس کے موقع پراسلام آباد کے ڈٰی چوک میں عظیم الشان عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے جس سے عمران خان سمیت دیگرقائدین خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کا قیام 26 اپریل 1996 میں عمل پذیرہوا تھا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کررکھا ہے جس میں اہم پارٹی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امکان ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ ڈی چوک میں کھڑے ہوکر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنائیں گے جو کہ پنامہ پیپرز کے منظرعام پر آنے کے بعد شدید عوام دباوٗ کا شکارہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں