تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

پی ٹی آئی نے ایک ہی دن میں ن لیگ کی دوسری وکٹ گرادی

پی ٹی آئی نے ایک ہی دن میں ن لیگ کی دوسری بڑی وکٹ بھی گرادی، سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ کے بعد سابق ایم پی اے پیر عامر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایک ہی دن میں مسلم لیگ ن کی دوسری بڑی وکٹ بھی گرادی ہے اور جنوبی پنجاب سے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ کے بعد سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے بھی ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بدترین معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے ملک کی حقیقی آزادی کی تحریک میں بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ نے عمران خان سے ملاقات کرکے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، ان کے ہمراہ سابق ن لیگی ضلعی وائس چیئرمین پیر مدثر جہانزیب نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

پیر اقبال شاہ پی پی 224 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Comments

- Advertisement -