The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف کے امجدخان مالی فائدے حاصل کرنے میرے پاس آئے تھے، نجمی علام

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر نجمی عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ حلقہ این اے 245 سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد اللہ خان نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت سے قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند تھے۔

اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نجمی علام نے کہا کہ امجد اللہ نے انہیں ایک دن قبل فون کرکے ملاقات کا وقت مانگا۔ نجمی عالم کے مطابق انہوں نے امجد اللہ کو اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے سربرا عمران خان اور پارٹی میں بے ضابطگیوں کے متعلق شکایات کی۔

نجمی عالم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے عوض مالی فائدے طلب کیے تھے، جس پر انہوں نے امجد اللہ کوصاف جواب دیا کہ پیپلز پارٹی انہیں کسی قسم کا مالی فائدہ نہیں دے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے دعوے کی تصدیق کے لیے ٹیلیفون ریکارڈ بھی چیک کیے جاسکتے ہیں۔

حلقہ این اے 245 سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد اللہ خان نے الیکشن سے محض چند گھنٹے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن سے ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں