ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

برطانیہ میں احتجاج کے دوران خاتون کی تقریر سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (27 دسمبر 2025): برطانیہ میں پی ٹی آئی کی تقریب میں فیلڈ مارشل سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے بیان دینے والی خاتون کے بیان سے اظہار لا تعلقی کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران خاتون کی تقریر سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے، متعلقہ خاتون پارٹی کی کوئی عہدے دار بھی نہیں ہیں، اور خاتون کے خیالات، زبان، طرز گفتگو پارٹی کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔

پی ٹی آئی نے وضاحت کی ہے کہ وہ تشدد، اشتعال انگیزی، نفرت آمیز گفتگو اور غیر مہذب زبان کی اصولی طور پر مخالفت کرتے ہیں، اور جمہوری، آئینی اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پارٹی نے بیان میں کہا کہ وہ کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے اس کے برعکس طرز عمل کی حمایت نہیں کرتے۔

+ posts

عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں