بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پارلیمانی روایات کی آڑ میں چوروں کو عہدے نہیں دے سکتے، عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نظام منجمد کرنے کی دھمکیاں کسی اور کو دیں، پارلیمانی روایات کی آڑ میں چوروں کو عہدے نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نظام کو منجمد کرنے کی دھمکیاں کسی اور کو دیں، ن لیگ کے پاس اخلاقی اور سیاسی طاقت ختم ہوچکی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ شہباز شریف کی وفاداری میں قانون کو مذاق نہیں بننے دیں گے، ماضی میں سیاسی روایات مک مکا کی بنیاد پر بنائی گئی تھیں، وزیراعظم نے فیصلہ کرلیا ہے جو ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پر خواجہ آصف کا بیان شرمناک ہے، وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس اپنی ذات کے لیے نہیں گئے ہیں، ملکی تباہ حال معیشت آپ جیسے حکمرانوں سے ورثے میں ملی ہے۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا تو حالات بگڑجائیں گے، خواجہ آصف

عثمان ڈار نے کہا کہ اپنی روزی روٹی بند ہونے پر انہیں ملک دیوالیہ ہوتا نظر آرہا ہے، 6 ماہ میں ملکی ترقی عقل کے اندھوں کو نظر نہیں آئے گی، اداروں کو جو نقصان اپوزیشن نے پہنچایا وہ ناقابل بیان ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ آصف ملک کے ناکام ترین وزیر خارجہ ثابت ہوئے، بطور وزیر خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کا کوئی مقدمہ پیش نہیں کیا، ریاست کے انتظامی معاملات کا فیصلہ حکومت کا حق ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بننے کی ضرورت نہیں ہے، خواجہ آصف وقت رہتے اپنے لیے وکلا کی ٹیم کا بندوبست کریں، انہیں پروڈکشن آرڈرز بھی نہیں مل سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں