تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اسلام آباد:تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

اسلام آباد:تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، ویب سائٹ جزوی طور پر بحال کردی گئیں ہیں

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی الزامات سے بھرپور پریس کانفرنس کے بعد مخالفین نے تحریک انصاف کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ۔ ویب سائٹ جزوی طور پر بحال کردی گئیں ہیں۔

ویب سائٹ پر تحریک انصاف سے متعلق نازیبا جملے درج کئے گئے ہیں، ہیکرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم عمران خان کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے، ہمیں نئے پاکستان کی ضرورت نہیں اور ہمیں اپنا پرانا پاکستان چاہیے۔

انصاف ڈاٹ پی کے ڈیتھ ایڈرز کریو نامی ہیکرز کی جانب سے ہیک کی گئی، کچھ دیر بعد ویب سائٹ کو یو ٹیوب پر ری ڈائریکٹ کرکے وقطعی طور پر بحال کردیا گی

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےحکومت پر ویب سائٹ ہیک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔


مزید پڑھیں :  تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی


یاد رہے گذشتہ روزعائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزام عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھادی۔

عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے،  پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -