کراچی: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات باآسانی جیت جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پریشانی پی ڈی ایم کو ہے، بلی کو خواب میں چھیچڑے نظر آرہے ہیں، اپوزیشن والے مارکیٹ میں بیگ لے کر گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ لین دین اور خرید و فروخت کی سیاست کی ہے، یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں، اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات بآسانی جیت جائے گی-پریشانی پی ڈی ایم کو ہے-بلی کےخواب چھچڑے-اپوزیشن والے مارکیٹ میں بیگ لیکر گھوم رہے ہیں-انہوں نے ہمیشہ لین دین اور خریدوفروخت کی سیاست کی ہے- یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں-اسی لیے اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں- انشاءاللہ ناکامی انکا مقدر ہے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 27, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے۔
خیال رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔