منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خاتون کارکن صنم جاوید کو رہائی کے فوری بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتارکرلیا۔

انویسٹی گیشن پولیس کی خواتین اہلکار صنم جاوید کو ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن روانہ ہوگئیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق جیل حکام کو صنم جاوید کی رہائی کی روبکار موصول ہونے کے موقع پر لاہور کے 3تھانوں تھانہ کوٹ لکھپت ،تھانہ ماڈل ٹاؤن اورتھانہ لیاقت آباد کی پولیس کی نفری کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ صنم جاوید کی جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس سمیت دو مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں