اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

عمرکوٹ میں حادثہ، دو ہلاک، پی ٹی آئی رہنماء سمیت آٹھ زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

عمرکوٹ: رتنور روڈ پر کار اور جیپ کے تصادم میں دو افراد جاں بحق اور پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی رہنما ڈاکٹر شگفتہ کے شوہرڈاکٹر نیاز سمیجو اور تھر کے رہائشی موٹو راھموں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ڈاکٹر شگفتہ اور اں کی دو بچییوں سمیت آٹھ افراد شامل ہیں۔ ڈاکٹرنیاز اور ڈاکٹرشگفتہ اپنے گاوٗں سے عمرکوٹ آرہے تھے کہ تیس نمبر تلاء کے مقام پر ان کی کار کا مخالف سمت میں آنے والی جیپ سے ٹکرہوگئی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر شگفتہ سمیت چھ زخمیوں کو حیدرآباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں