تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘آج سے چند ماہ بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہونگے’

کراچی: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس ملک کےفیصلے لندن،امریکا اور نہ ہی بند کمروں میں ہونگے،پاکستان کے فیصلے صرف اور صرف پاکستان کےعوام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ انشااللہ دو ہزار تئیس الیکشن کا سال ہے، یعنی عمران خان کا سال ہوگا، آج سےچند ماہ بعد پاکستان کےوزیراعظم عمران خان ہونگے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار صوبہ سندھ میں حکومت تحریک انصاف بنائےگی، شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آپ نے بلےپرمہرلگانی ہےتاکہ کراچی کا میئربھی عمران خان کا ہو، میئر آپ کا ہوگا تو کراچی کی ترقی کاسفرشروع ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ کراچی وہ شہرہے جوصوبےکو نوے فیصدریونیو دیتاہے، مگر کراچی کواس کا دس فیصد بھی واپس نہیں ملتا، موجودہ معاشی صورت حال میں آج کل بہت مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘پی ڈی ایم کےریلو کٹے کچھ بھی نہیں کرسکتے

خواتین کنونشن سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج کل کراچی میں کچھ جماعتیں اکٹھی ہونے جارہی ہے اچھا ہے تینوں کا الگ شکار کرنے کے بجائے ایک ساتھ شکار کریں گے، سب سن لیں اس شہرمیں ووٹ صرف بلے اور عمران خان کا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کےفیصلےلندن،امریکااورنہ ہی بند کمروں میں ہونگےاور نہ ہی بند کمرے کے فیصلے عوام کو قبول نہیں ہیں،پاکستان کےفیصلےصرف اور صرف پاکستان کے عوام کریں گے،پاکستان کی خواتین آپ کےفیصلوں کومسترد کرتی ہیں،یہ جو مرضی کرلیں اس ملک کےفیصلےعوام کرینگے۔

Comments

- Advertisement -