تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تحریک انصاف ورکرز کنونشن، کارکنان کی عارف علوی کے خلاف نعرے بازی

کراچی: تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں عارف علوی کے اسٹیج پر آتے ہی کپتان کے کارکنان کی شدید نعرے بازی کے بعد تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی ہوٹل میں تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء جہانگیر ترین اور عارف علوی سمیت مقامی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں بدنظمی کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عارف علوی کو اسٹیج پر تقریر کے لیے مدعو کیا گیا تو تحریک انصاف کارکنان کے ایک گروپ نے رہنماء پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

اس دوران عارف علوی کی حمایت میں تحریک انصاف کا ایگ گروپ کھڑا ہوا اور اُس نے جواباً حق میں نعرے بازی کی جس کے بعد دونوں گروپس میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی، بدنظمی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے رہنماؤں سے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کی مگر کارکنان کی جانب سے وہ اپیل نظر انداز کردی گئی۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تحریک انصاف کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی کے پرانے کارکنان پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں اور انہیں قیادت کی جانب سے کبھی نظر انداز نہیں کیا گیا‘‘۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ’’تمام کارکنان کو پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ملک میں تبدیلی عمران خان ہی لاسکتے ہیں اور انہیں مضبوط کرنے کے لیے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘‘۔

اس موقع پر عارف علوی نے کارکنان کو یقین دہانی کروائی کہ ’’تنظیم نو سمیت کارکنان کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے‘‘، تاہم عارف علوی کی یقین دہانی کے باوجود کارکنان نعرے لگاتے رہے اور انہیں تقریر کرنے سے روک دیا۔

Comments

- Advertisement -