کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ایم پی او کے تحت تحریک انصاف کے 43 کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت کے دوران عدالت اور بیرسٹر علی طاہر کے درمیان تاریخ کے معاملے پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف رکھا کہ نظر بندی کا حکم ہی 30 دن کا ہے، 45 دن بعد سماعت سے بہتر ہے درخواست مسترد کر دی جائے، 43 افراد جیلوں میں بند ہیں، ان کے خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں، یہ شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کا معاملہ ہے، اتنی طویل تاریخ دینا انصاف کا قتل ہوگا، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بغیر ایم پی او کے تحت نظربندی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سینکڑوں لوگ جیلوں میں ہیں، سب کے مقدمات اہم ہیں؟ بیرسٹر علی طاہر نے جواب میں کہا کہ آئین پاکستان واضح ہے، جیل میں یا تو زیر سماعت مقدمے کا قیدی ہوگا یا سزا یافتہ شخص۔
بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار
عدالت نے سماعت 4 نومبر تک ملتوی کرنے کا کہا تو بیرسٹر علی طاہر نے جلد سماعت کی استدعا دہرا دی۔ سماعت کے دوران بینچ نے دوسرے مقدمے کی فائل اٹھاتے ہوئے بیرسٹر علی طاہر کو روسٹرم چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ میں اب بھی جلد سماعت کی درخواست کر رہا ہوں، میری استدعا اور اعتراض عدالتی ریکارڈ ریکارڈ پر لائے جائیں۔
بیرسٹر کے مسلسل اصرار پر عدالت نے سماعت کی تاریخ 28 اکتوبر مقرر کر دی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگلے ہفتے سماعت مقرر کی تو فریقین کو نوٹس کی تعمیل مشکل ہو سکتی ہے۔ بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ مقدمہ 3 دن بعد مقرر کر دیں، تمام فریقین کو نوٹس کی تعمیل کروانا میری ذمہ داری ہے۔
سہیل آفریدی کی نااہلی کیس میں وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ آگیا
عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن کو ذاتی حیثیت میں نوٹس جاری کرتے ہوئے ایم پی او نظر بندی کیس میں سندھ حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے 43 افراد کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


