بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے سورن سنگھ کی خالی نشست پر روی کمار کو نامزد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے جاں بحق ہونے سورن سنگھ کی خالی نشست پر روی کمار کو نامزد کر دیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سورن سنگھ کی ہلاکت کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کی جانے والی فہرست میں پہلے پی ٹی آئی کونسلر بلدیو کمارکو امیدورا نامزد کیاگیا تھا تاہم پولیس نے چند روز بعد بلدیو کمار کو سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیاتھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیو کمار کا نام مخصوص ترجیحی فہرست سے نکالا جائے ۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی ترجیحی فہرست میں بلدیو کمار کا نام دوسرے جبکہ روی کمار کا تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بلدیو کمار اس وقت سورن سنگھ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی حیثیت سے زیر حراست ہیں، جن کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ302 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ نمبر 216 درج ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں