تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ارشد شریف کا قتل : پی ٹی آئی کا ‘آزادانہ’ تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کو خط

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ‘آزادانہ’ تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا گیا ہے ، عمران خان سمیت ارکان پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کو شفاف تحقیقات کیلئے خط لکھا ہے، خط میں ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نےاس کازمیں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے سابق اینکر کو 23 اکتوبر کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں قتل کردیا گیا تھا جہاں وہ خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

کینیا کی پولیس نے پہلے کہا کہ ارشد شریف کو "غلط شناخت” کے معاملے میں قتل کیا گیا تھا لیکن تجربہ کار صحافی کے پوسٹ مارٹم اور ان کی لاش کو ان کے آبائی ملک منتقل کرنے کے بعد سے کینیا کے متعدد خبر رساں اداروں نے نہ صرف پولیس کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔

اس سے قبل اپریل میں سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر عدالتی کمیشن بنانے کا عندیہ دیا تھا، تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اگر عدالت تحقیقات سے مطمئن نہ ہوئی تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا۔

ارشد شریف کے اہل خانہ کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے عدالتی کارروائی پر اعتراض اٹھایا اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق سے متعلق معاملات کی نگرانی اور تفتیش کر سکتی ہے لیکن جے آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی نہیں کر سکتی۔

جس پر عدالت نے جے آئی ٹی کو بیرون ملک تحقیقات کے لیے مزید تین ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -