ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

علیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ82 لاکھ روپے سے زائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے صدر علیم خان بھی کروڑوں کے مالک نکلے ، ان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے جبکہ وہ ایک ارب روپے سے زائد کے مقروض بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں، علیم خان کےکل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ82 لاکھ78 ہزار 855 روپے ظاہر کی گئی ہے، ان کے پاس ذاتی جائیداد کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ہے جبکہ پاکستان میں 43  اور بیرون ملک تین کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

علیم خان ایک ارب 21 کروڑ 86  لاکھ  32 ہزار دو سو اکیاسی روپے کے مقروض ہیں۔

- Advertisement -

علیم خان کی گاڑیوں کی مالیت 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے ظاہر کی گئی ہے، جن میں 3 لینڈ کروزر اور1 ہنڈا سوک شامل ہیں۔

نامزدگی فارم میں علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزار روپے کا کاروبار ظاہر کیا گیا، ان کا بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے جب کہ موجود لاکھوں شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے۔

علیم خان نے 2015 تا17   تنخواہ اور  منافع کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ5 ہزار 799 روپے کمائے اور   3سال میں 1کروڑ   2لاکھ 77 ہزار  914 روپے ٹیکس ادا کیا،
جبکہ ان کے اثاثوں میں 41 کروڑ  7لاکھ 10 ہزار  277   روپے کا اضافہ ہوا  اور  بیرون ممالک23  دوروں پر  21 لاکھ 65 ہزار  اخرجات آئے۔

دستاویزات میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری موجود ہے جب کہ ان کے پاس نقد 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے اور  بینک میں 6 کروڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے ہیں۔

نامزدگی فارم میں علیم خان کے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں