آف شورز کمپنیوں کے بارے میں کبھی کچھ نہیں چھپایا، علیم خان -
The news is by your side.

Advertisement

آف شورز کمپنیوں کے بارے میں کبھی کچھ نہیں چھپایا، علیم خان

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ آف شورز کمپنیوں کے بارے میں کبھی کچھ نہیں چھپایا،تحقیقات سب کی ہونی چاہئیے۔

لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عليم خان کا کہنا ہے دس سال پہلے آف شور کمپنی بنائی تھی جو ڈيکلئير ہے، کوئی ناجائز اثاثہ ثابت ہو جائے تو خود کو قانون کے حوالے کر دیں گے ،،شريف فيملی بھی اثاثے ڈيکلئير کرے۔

عليم خان نے کہا کہ وزیر اعظم آف شور کمپنيوں کی شفاف تحقيقات کے ليے تيار ہو جائيں تو آغاز میں خود کو ہی تحقیقات کے لیے پیش کریں گے۔ عليم خان نے کہا کہ شريف فيملی تيس سالوں ميں بنائے گئے اثاثوں سے قوم کو آگاہ کر ديتی تو کسی کو اعتراض نہ ہوتا, پانامہ ليکس پہلی قسط ہے ابھی دوسری، تيسری اور چوتھی قسط بھی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف دھرنا رائيونڈ ميں ہو گا يا پھر ماڈل ٹاون ميں پڑاؤ کرنا ہے عمران خان 24 اپريل کو بتا دينگے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں