تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ٹی آئی کا ارشد شریف ، اعظم سواتی کیس اور سائفر پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے ارشد شریف کے قتل، اعظم سواتی کی ویڈیو، سائفر کی تحقیقات اور عمران خان پر حملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اہلیان گجرات کا شکریہ ادا کروں گا، جس طرح حقیقی آزادی مارچ کا استقبال کیا گیاوہ حوصلہ افزا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عدم موجودگی کے باوجود عوام بڑی تعداد میں باہر نکلے، عوام نےعمران خان کابیانیہ قبول کرلیا ہے ،آج قافلہ لالہ موسیٰ کے لیے روانہ ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، کاروباری طبقہ کہہ رہاہے پاکستان اس وقت غلط سمت میں جارہا ہے، جتنی دیر انتخابات میں کریں گے معیشت نیچے گرتی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 75سالہ تاریخ میں کسی حکومت کو توفیق نہیں ہوئی نیشنل پالیسی مرتب کرے، عمران خان کی سربراہی میں ایک نیشنل سیکیورٹی پالیسی مرتب کی گئی، طویل مشاورت کے بعد ایک نیشنل پالیسی مرتب کی گئی، پالیسی میں واضح کیاگیا نیشنل سیکیورٹی کیلئے بہتر معیشت ضروری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سیاسی عدم استحکام سے پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، عمران خان نے مسائل کے حل کےلیے انتخابات کا کہا، حملے کے بعد سمجھا جانے لگا عمران خان خوف سےگھر بیٹھ جائیں گے، عمران خان نے فیصلہ کیا کہ حقیقی آزادی مارچ جاری رہے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مختلف شہروں سے قافلے حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہورہےہیں، حقیقی آزادی مارچ کا سفر جاری ہے،شاہ محمودقریشی

ان کا کہنا تھا کہ پیر کوہم تمام پارلیمنٹیرین صبح ساڑھے 10بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع ہوں گے ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک پٹیشن جمع کرائیں گے، خیبرپختونخوا سے ارکان وہاں کی رجسٹری میں پٹیشن دائر کریں گے ، سندھ کے ارکان سپریم کورٹ رجسٹری میں پٹیشن دائر کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم اپنا موقف اعلیٰ عدلیہ کے سامنے رکھیں گے، جس کے بعد عدلیہ پر ذمہ داری ہے کہ قوم کوبحران سے نکالنے کے لیے تاریخی کردار ادا کریں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ 4 نقطوں پر سپریم کورٹ کی توجہ مبذول کرائیں گے، پہلا نقطہ ہے کہ اعظم سواتی کو انصاف دیاجائے، ہم توقع کرتے ہیں اعلیٰ عدلیہ اعظم سواتی کو انصاف فراہم کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ پٹیشن کادوسرا حصہ ارشد شریف کی شہادت ہے، قوم جاننا چاہتی ہے ارشد شریف کو کیوں شہید کیاگیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ فیملی سے پہلے میڈیا کو مل گئی، رپورٹ اور تصاویر ان کے اہلخانہ کے لیے تکلیف دہ ہے، ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اور فون کہاں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پٹیشن کا تیسرا نقطہ سائفر ہے،ہمارا موقف واضح ہے، صددمملکت نے چیف جسٹس کو خط لکھا کہ سائفر کے معاملے کو دیکھیں، سائفر میں کہا تھا دھمکی کس کو دی گئی کس کو ہٹانا تھا۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے ایف آئی اے نے پیشی کےلیے نوٹس بھیجا ہے، میں نے خط کے ذریعے کہا تعاون کریں گے لیکن چند سوالات ہیں، ان سوالات کے جواب نہیں ملے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹیشن کا چوتھا نقطہ ہے کہ اپنے اطمینان کے مطابق کیا مقدمہ درج نہیں کیاجاسکتا، حقیقت کیا ہے یہ تو تحقیقات کے سامنے آئے گی، پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ر شہری کو اپنی شکایت کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے کا حق ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں اہم بحث چل رہی ہے شہبازشریف لندن میں بیٹھےہیں، اڑتی اڑتی خبرہےکہ شہبازشریف کسی اورتیسرے ملک کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تعیناتی کا حقیقی آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں ، عمران خان نے کہا تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، حقیقی آزادی مارچ کا ایک ایجنڈا ہے آئینی شفاف انتخابات۔

Comments

- Advertisement -