تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت نے پی ٹی آئی کی استدعا منظور کرلی

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کا اہم مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور کرلی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلئے، عدالت کے مختصر حکم نامے میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا اس معاملے پر مطمئن کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے، کیس کی آئندہ سماعت چوبیس اگست کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پرحکم امتناع نہ مل سکا

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو روز قبل لارجر بنچ تشکیل دیا تھا۔

لارجر بینچ کی سربراہ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق ہیں جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بینچ کا حصہ تھے۔

Comments

- Advertisement -