تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ، پی ٹی آئی کیا کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ اور عمران خان کی تقریر براہ راست نشر نہ کرنے پر عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، گوجرانوالہ جلسے پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں عائد دفعہ 144 کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، اس موقع پر اجلاس میں موجود قانونی ماہرین کا موقف تھا کہ طویل عرصے سے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کو براہ راست نشر نہ کرنے پر بھی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اس کے علاوہ فیصلہ ہوا کہ درخواست میں پیمرا کےساتھ ساتھ پی بی اے، صوبوں کےچیف سیکرٹریز اورآئی جیزکو بھی فریق بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی

پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ پیمرا کاحکم نامہ عدالت ختم کرچکی اس کے باوجود تقاریر کی کوریج پرپابندی کا جواز نہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال پچیس مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 دو ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے جس کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا تھا بعد ازاں اس پابندی کو مزید دو ماہ کے لئے بڑھادیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -