ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے اسحاق ڈار کے اعداد و شمار مسترد کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی معاشی ٹیم نے اسحاق ڈار کے اعداد و شمار مسترد کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈارکی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی معاشی ٹیم نے اعدادو شمار کے ساتھ اسحاق ڈار کا موقف مسترد کر دیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اسحاق ڈارکی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر میں آئی ایم ایف کی رپورٹس کے اصل اعداد و شمارہیں۔

- Advertisement -

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وائٹ پیپرمیں ہماری توجہ تباہ حال معیشت اور اسکے اثرات پر مرکوز تھی کوروناکےباوجود 2 سال تک معیشت کی ترقی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نےمہنگائی، بےروزگاری سےعوام کو تکلیف میں مبتلا کیا اور اسحاق ڈارنےمعیشت کو بچانے کے لیےلائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ان سےگزشتہ 9 ماہ میں ہونے والی تباہی کا جواب مانگتے ہیں، جولائی تادسمبر 2022 کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 25 فیصد رہی، مارچ تاجولائی 2022 میں ہماری حکومت میں مہنگائی اوسطاً10.8فیصدرہی۔

شوکت ترین نے کہا کہ پی ڈی ایم پالیسیوں کی وجہ سےلاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ہر سال اوسطاً 18 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کر رہے تھے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر5.8 ارب ڈالرز کی ترین سطح تک سکڑ چکے، 9 مہینے میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ حکومت کے پاس 76 رکنی کابینہ کے لیے پیسے ہیں مگر عوام کے لیے نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات 16.6 فیصد کم ہو کر صرف 2.3 ارب ڈالر رہ گئیں، آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں کمی ہوئی۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں ن لیگ کے دور پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا، 2013 سے 2018 کے دوران مالیاتی خسارہ اپنی حدوں کو چھو رہا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مالیاتی خسارہ 116 فیصد تک بڑھ چکا ہے ، یہ خسارہ بجلی کی قیمتوں اور ریکارڈ ٹیکسوں کے باوجود بڑھا ہے، پی ٹی آئی دورمیں برآمدات 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں