تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے اعلان

لاہور : پنجاب کے سابق وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے ڈیمو کریٹس گروپ ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیموکریٹ گروپ ختم ہو چکا ہے، سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا اور آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنایا تھا اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا اور اجلاس میں کہا گیا کہ ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے اور ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے۔

الیکشن کمیشن میں اس گروپ کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جائے گا جب کہ گروپ میں آنیوالے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -